Quote of alama iqbal, urdu quotes, urdu quote, alama iqbal, 21 April 2020

            Alama Muhammad Iqbal 
Quote of alama iqbal,  urdu quotes,  urdu quote,  alama iqbal,  21 April 2020

Sir Allama Muhammad Iqbal, known as Allama Iqbal, was a poet, philosopher, theorist, and barrister in British India. He has been called the "Spiritual Father of Pakistan" for his contributions to the nation. Iqbal's poems, political contributions, and academic and scholarly research were distinguished

"21 اپریل 1938"

ایک دن علامہ اقبال کے ایک دوست ان سے ملنے کے لیے گئے تو دیکھا کہ علامہ رو رھے ھیں --- 
رونے کی وجہ پوچھی تو کہا ، میری عمر اب 60 سال سے اوپر ھوگئی ھے - میرے آقا علیہ الصلوات والسلام 63 سال اس دنیا میں رھے - میں نہیں چاھتا کہ میری عمر ان سے ایک دن بھی زیادہ ھو- 
اللہ نے ان کی التجا سن لی - علامہ 21 اپریل 1938 کو 61 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ھوگئے -

احترام رسول علیہ الصلوات والسلام کا تقاضا اقبال کی نظر میں یہ تھا -

ایک فارسی شعر میں فرمایا --------------- 
باخدا دیوانہ باش و با محمد ھوشیار
( خدا کے سامنے تو بے شک دیوانے بن جاؤ ، اپنے رب سے لڑجھگڑ بھی لو ۔ لیکن خبردار محمد سے ھوش سنبھال کر بات کرنا کہ ان سے گستاخی اللہ بالکل برداشت نہیں کرتا-

\سب سے پیاری بات ایک فارسی قطعے میں کہی -
تو غنی از ھردوعالم من فقیر 
روزمحشرعذر ھائے من پذیر
گر حسابم را تو دانی ناگذیر
از نگاہ مصطفی پنہاں بگیر

( اے میرے اللہ تو تو دونوں جہانوں سے بے نیاز ھے اور میں بہت غریب ھوں - 
قیامت کے دن میری معذرت قبول فرما لینا
اور اگر مجھ سے حساب لینا ضروری ھوتو

میرے آقا کی نظر سے چھپا کر لینا ، مجھے ان کے سامنے شرمندہ نہ کرنا )

سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کو خراج عقیدت 

آیا ہمارے دیس میں اک خوش نوا فقیر 
آیا اور اپنی دھن میں  غزل خواں گزر گیا 

سنسان راہیں خلق سے آباد ہو گئیں 
ویران مئے گدوں کا نصیبا بدل گیا 

 چند نگاہیں اس تک پہنچ سکیں 
لیکن اس کا کلام دلوں میں اتر گیا 

عشق اقبال میں مستغرق میرا ایک شعر 

ماجد تیرے تصور کے سب عنادل چاہے جتنی اڑان بھر لیں 


وہ ہما (اقبال) جو اڑ گیا ہے اس کو پانا آسان نہیں ہے

Post a Comment

0 Comments